ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندیوں کے معطلی عدالتی حکم پر برہم ،کہا:امریکہ میں دہشت گردانہ حملہ ہونے پر جج ہونگے ذمہ دار

ڈونلڈ ٹرمپ سفری پابندیوں کے معطلی عدالتی حکم پر برہم ،کہا:امریکہ میں دہشت گردانہ حملہ ہونے پر جج ہونگے ذمہ دار

Mon, 06 Feb 2017 19:39:38  SO Admin   S.O. News Service

نیویارک،6فروری(ایس اونیوزآئی این ایس انڈیا)امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکہ میں کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج پر ہو گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔انھوں نے سفری پابندیوں کے معطلی کے عدالتی حکم کے بعد عدلیہ پر تنقید کرتے ہوئے سرحدی حکام کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکہ آنے والے لوگوں کی محتاط طریقے سے جانچ کریں۔انھوں نے کہا ’عدالتیں ہمارا کام مشکل بنا رہی ہیں‘ اور اگر کچھ ہوا تو اس کی ذمہ داری اس جج کو اٹھانا پڑے گی جس نے ان کا حکم نامہ معطل کیا ہے۔وائٹ ہاؤس اور دو امریکی ریاستوں، جنھوں نے صدر ٹرمپ کے حکم نامے کو چیلنج کیا تھا، پیر تک مزید دلائل پیش کرنے کی مہلت دی گئی ہے۔
امریکی اپیل کورٹ نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سات اسلامی ملکوں کے شہریوں پر عائد سفری پابندیاں بحال کرنے کی اپیل مسترد کر دی ہے۔سات مسلم اکثریتی ممالک پر سفری پابندیوں و عالت نے جمعے کو کالعدم قرار دے دیا تھا۔کسٹمز اینڈ بورڈر کنٹرول (سی بی پی) کے اہلکار امریکہ پہنچنے والے تمام مسافروں کی جانچ پڑتال کریں گے۔


Share: